واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی وجہ سے برساتی نالے سیوریج نالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
منتخب بلدیاتی نمائندے دورانِ بارش نکاسی آب کے کاموں میں مصروف۔
نیو کراچی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے ساتھ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاسی کا عمل جاری ہے۔چیئرمین محمد یوسف
کراچی: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمر جنسی نافذ۔بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ الرٹ۔منتخب بلدیاتی نمائندے دورانِ بارش نکاسی آب کے کاموں میں مصروف ہیں۔ابرِ رحمت کو اہلیانِ نیو کراچی ٹاؤن کے لئے زحمت نہیں بننے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد یوسف نے بارش کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مُشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالد شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی، سی ایس آئی سینی ٹیشن ریحان قریشی،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی،محکمہ ایم ای ڈی کے واجد،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کوآر ڈینیٹر حنظلہ انور قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین محمد یوسف نے بارش کے پانی کے نکاسی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے بلدیاتی دور میں نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر بارش کے دوران سیلاب آجاتا تھا آج الحمداللہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حکمت عملی سے سیلابی صورتحال کا سامنا نہیں ہے نیو کراچی ٹاؤن میں ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے برساتی نالوں کو سیوریج نالوں میں تبدیل کردیا ہے۔
کیونکہ سال کے 12 مہینے ان برساتی نالوں میں سیوریج کا پانی بہتا ہے جس کی مقدار 70 فیصد ہوتی ہے جبکہ بارش کے دوران یہ برساتی نالے اور فلو ہوجاتے ہیں میں ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے اپیل کرتا ہوں کہ ان برساتی نالوں سے سیوریج سسٹم کو ہٹایا جائے کیونکہ نیو کراچی ٹاؤن کے برساتی نالوں کی اتنی گنجائش ہے کہ اگر نیو کراچی ٹاؤن میں 200 ملی لیٹر بھی بارش ہوتی ہے تو یہ برساتی نالوں سے با آسانی گزر جائے گا جبکہ ناگن چورنگی پر اداروں کی وجہ سے ٹیکنکل مسئلہ ہے کہ وہاں نالوں کی چوڑائی کو کم کردیا گیا ہے۔ جو تیز بارش میں اور فلو ہوجاتا ہے۔
چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل ایک ماہ قبل ہی شروع کردیا گیا تھا جس میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تعاون اورنیو کراچی ٹاؤن نے پرائیویٹ ہیوی مشینری کو ہائرکرکے نیو کراچی ٹاؤن کے برساتی نالوں کوبروقت صاف کیاجس کی بنا پر آج نیو کراچی ٹاؤن میں کہیں بھی بارش کے پانی کا اجتماع نظر نہیں آیا۔