Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کوکا کولا پاکستان ترکی کے زلزلے متاثرن کے لیے 5 واٹر فلٹریشن پلانٹس فراہم کررہا ہے۔

قائم مقام ترک قونصل جنرل علی فواد ایرکرٹ نے کہا: “ترکی زلزلہ ریلیف کے لیے کوکا کولا پاکستان کے قیمتی اور انتہائی ضروری عطیہ پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ یہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

0

کوکا کولا پاکستان ترکی کے زلزلے متاثرن کے لیے 5 واٹر فلٹریشن پلانٹس فراہم کررہا ہے۔

کراچی : کوکا کولا پاکستان نے 9 جولائی کو کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں ترکی کے زلزلے سے نمٹنے کے لیے 5 واٹر فلٹریشن پلانٹس ترک قونصلیٹ جنرل کے حوالے کیے تھے۔

یہ پلانٹس کوکا کولا پاکستان کے نائب صدر اور جی ایم فہد اشرف نے کراچی میں ترکی کے قائم مقام قونصل جنرل علی فوات ایرکرٹ کے حوالے کئے۔

اس موقع پر وائس قونصل اوگوز کوزانلی نے خطاب کیا اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جن میں بیت سلام فاؤنڈیشن بھی شامل تھی۔

فہد اشرف نے کہا کہ “یہ کوکا کولا پاکستان کے ترکی میں زلزلہ سے متاثرن کی امداد میں تعاون کرنے کے عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرن کی امداد کے لیے حوالے کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس پہلے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دیے گئے تھے تاکہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔”

قائم مقام ترک قونصل جنرل علی فواد ایرکرٹ نے کہا: “ترکی زلزلہ ریلیف کے لیے کوکا کولا پاکستان کے قیمتی اور انتہائی ضروری عطیہ پر شکریہ ادا کرتا ہے۔ یہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments
Loading...