ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگیٹڈ کومبنگ سرچ آپریشن
کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گرد، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنلز اور اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگیٹڈ کومبنگ سرچ آپریشن
کراچی : تھانہ مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشن۔ کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گرد، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنلز اور اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دو ملزمان تھانہ مومن آباد میں درج اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب تھے۔ ملزمان سے 02 عدد رائیفلز ، 06 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، بھاری تعداد میں چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئن، تیار/غیر تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد۔
آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کارڈن کر کے سیل کردیا گیا تھا۔ ملزمان کو ایرانی کیمپ کے ٹارگیٹڈ گھروں/مقامات سے گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد کا بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔
ایس ایس پی صاحب ضلع ویسٹ اور وینگ کمانڈر رینجرز سندھ کی زیرِ نگرانی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے آپریشن کے دوران فرائض سرانجام دیئے۔