سیکٹر 5ایم، نیوکراچی کچرے کے ڈھیر میں ہوا تبدیل ۔۔۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا اٹھانے میں ناکام
کراچی : سیکٹر 5ایم، نیوکراچی کچرے کے ڈھیر میں ہوا تبدیل۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا اتھانے میں ناکام نظر آتی ہے۔ علاقہ مکین نے اس حوالے سے یوسی آفس میں شکایت درج کرانا شروع کردیا۔
آبادیوں کے درمیان ڈمپنگ پوائنٹ موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے بعد صورتحال اور بھی زیادہ خراب ہوجاتی ہے۔ کیونکہ یہی کچرا سڑک پر پانی کے ساتھ بہتا ہے اور نالوں میں پھنس جاتا ہے۔
نوجوان کونسلر یوسی 04 حافظ شیراز احمد کا کہا ہے کہ گھروں سے بروقت کچرا نہیں اٹھتا جسکے باعث جگہ جگہ کچرا کنڈی موجود ہے۔ ضروری یہ ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی کارکردگی بہتر کرے اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے اقدامات کرے۔