تھانہ منگھوپیر پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام بنا دی۔
کراچی : ویسٹ: تھانہ منگھوپیر پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ملزم ہائی روف میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں گٹکا چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ حب، بلوچستان کے داخلی راستے پر کارروائی کے دوران ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے ہائی روف قبضے میں لے کر خفیہ خانوں سے 1180 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کر لیں، جو 55 تھیلیوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی تلاش جاری ہے۔