ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم محمد حماد ولد خالد محمود کو سیکٹر 5بی-1، مکان نمبر ایل-173 کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور لائسنس برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف مقدمات نمبر 263/2026 اور 264/2026 بجرم دفعہ 337ایچ(ٰٰ2) اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔