کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کی غفلت کے باعث شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی
کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی لائنیں مرمت ہونے کے باوجود معمول کے مطابق پانی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کی غفلت کے باعث شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی لائنیں مرمت ہونے کے باوجود معمول کے مطابق پانی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکینِ اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی شہہ رگ کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ کوئی ادارہ کام کرنے اور عوام کی خدمت کیلئے تیار نہیں، اقربا پروری نے اداروں اور شہر کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ پانی کی لائنوں کی مرمت اور بحالی کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں جس میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، کورنگی لانڈھی کے علاقے شامل ہیں تاحال لوگوں کو پانی میسر نہیں ہوا ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کی غفلت کے باعث شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کو عوام سے کو غرض نہیں۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ پانی کی فراہمی بحال نہ ہونے کی صورت میں شہر بھر میں عوامی احتجاج کیا جائے گا اور تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کی ہوگی۔