Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام کے لئے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ایک بہترین تحفہ آئی ٹی پارک کی شکل میں

پارک اور آئی ٹی سینٹر کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

0

شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام کے لئے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ایک بہترین تحفہ آئی ٹی پارک کی شکل میں

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں موجود آئی ٹی گراونڈ کافی بدحالی کا شکار تھا۔ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب نے اس کی تعمیر کا کام شروع کرادیا ہے۔ کلک کمپنی اور کے ایم سی کے تعاون سے اس کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

آج بروز جمعرات 17 اپریل کو پارک اور آئی ٹی سینٹر کے حوالے سے تختی بھی لگادی گئی ہے۔ جس پر تمام تر تفصیل موجود ہے۔ امید کی جارہی ہے شادمان ٹاون اور بفرزون کی عوام کو پارک اور آئی ٹی سینٹر کی شکل میں ایک ایسا تحفہ ملے گا جس کا انہوں نے کبھی سوچا نہیں ہوگا۔ اس طرح کا پاس آس پاس موجود نہیں ہے۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب نے جیسا کہا تھا کہ ہم کام کرنے آئے ہیں اور کام کرکے دیکھائیں گے۔ پورا کردیکھایا ہے۔

Comments
Loading...