Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت غزہ یکجہتی ریلی کا آغاز

ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان کررہے ہیں

0

جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت غزہ یکجہتی ریلی کا آغاز

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان کا غزہ یکجہتی ریلی سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ آج پریس کلب کے سامنے اقلیتی برادری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔ وہ دنیا جو جمہوریت ، امن اور راواداری کی بات کرتی تھی وہ فلسطین میں تماشا دیکھ رہی ہے۔ گزشتہ 7 ماہ سے زاءد کا وقت گزر گیا ، 35ہزار سے زاءد افراد شہید کردیے گئے ۔ 35ہزار میں سے 25 ہزار خواتین اور بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسراءیل کی پشت پناہی کرررہا ہے اور اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ مسلم دنیا کے عوام کی حکمرانی بھی اسراءیل کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں امرکہ ویٹو کرتا رہا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں سے سے پہلے جنوبی افریقہ نے قرارداد جمع کرواءی۔ اہل غزہ کی جنگ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جن پر بمباری کی جارہی ہے۔ جنگ عظیم دوم کے بعد فلسطین میں ہزاروں بم بارود برساءے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کے عوام جرات کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ڈٹے ہوءے ہیں۔ امن کا درس دینے والی طاقتیں یہ بات سمجھ لیں کہ اب اسراءیل کو غزہ سے نکلنا ہوگا۔ امریکہ میں چالیس بڑی جامعات میں اسراءیل کے خلاف احتجاج کیے جارہے ہیں۔ دنیا کا ہر مہذب انسان کی زبان میں فری فری فلسطین کے نعرے عام ہیں۔ اسراءیل فوری طور پر فلسطین میں جنگ بندی کرے۔ فلسطین میں جنگ بندی کے لیے مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Comments
Loading...