ایک گھر کے بیڈ روم سے 9 فٹ لمبا کنگ کوبرا برآمد کرلیا گیا
فل حال اس کنگ کوبرا نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا
ایک گھر کے بیڈ روم سے 9 فٹ لمبا کنگ کوبرا برآمد کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق بھارت میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جب جنگل میں رہنے والے جانور شہر میں آجاتے ہیں اور لوگوں کو کافی پریشان بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک اور ایسا واقع دیکھنے میں آیا۔
کرناٹک کے شیموگہ ضلع کے سومیشورا میں ایک گھر کے بیڈ روم میں 9 فٹ کا کنگ کوبرا دریافت ہوا ہے۔ گھر والوں نے جب اس کو دیکھا تو گھر خالی کردیا۔ پھر سانپ کو پکڑنے والی ٹیم کو بلایا گیا۔ سانپ کو پکڑ کر واپس اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس سانپ نے کسی کو کسی قسم کا بھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔