Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر

کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

0

میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر

تفصیلات کے مطابق کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہداہت پر محکمہ سروسل جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی شامل۔ ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔ ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔ شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے۔ سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا۔

کراچی کو صاف، سرسبز اور منظم شہر میں تبدیل کرنے کے لیے سندھ حکومت کا اہم قدم۔

Sindh Government Announces Establishment of Task Force for Karachi Beautification and Development Project
Sindh Government Announces Establishment of Task Force for Karachi Beautification and Development Project
Comments
Loading...