اسپلٹ ویلا سیزن 16 بہت جلد شروع ہونے جارہا ہے۔ کون کون ہوگا اس میں ۔۔۔
بھارت میں بہت سارے ریالٹی شو ٹی وی، ہوٹ اسٹار اور مختلف چینل پر نظر آتے ہیں اور دنیا بھر میں لوگ ان کو پسند بھی کرتے ہیں۔ جس میں بگ بوس، روڈیز، اسپلٹ ویلا اور دیگر شوز شامل ہیں۔ اسپلٹ ویلا روڈیز اور بگ بوس کے درمیان میں نشر ہوتا آیا ہے اور ابھی بھی کچھ ایسا ہی ہونے جارہا ہے۔
اسپلٹویلا سیزن 16 کے حوالے سے بگ بوس میں بھی بتایا گیا ہے۔ اس سیزن کی ہوسٹ ایک دفعہ پھر سنی لیونی ہونگی۔ لیکن اس دفعہ ان کے ساتھ رن وجے نہیں بلکہ کرن کندرا نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو نام کنٹسٹنٹ کے طور پر سامنے آئیں ہیں۔ ان میں دیگ وجے، روگیش اور دیگر شامل ہیں۔ ساتھ میں سننے میں ایا ہے کہ اس میں بیچ بیچ میں ارفی جاوید اور نیا شرما بھی نظر آئیں گی۔
اس دفعہ کی تھیم پیسہ اور پیار ہے۔ جس میں سنی لیونی پیار کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور کرن کندرا پیسے کو ماننے والوں کے ساتھ ہوں گے۔ یہ سیزن جیو ہوٹ اسٹار پر نشر ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر جگہ پر بھی دیکھنے کو ملے گا۔
امید کی جارہی ہے کہ یہ سیزن پچھلے تمام سیزن کا ریکاڈ طوڑ دے گا۔