سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی8 احمد رضا نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔
عوامی رابطہ مہم کے پہلے مرحلے میں ہر وارڈ میں عوامی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی8 احمد رضا نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔
کراچی : سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی8 احمد رضا نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا۔ یوسی 08 کورنگی مدینہ پارک میں ہزاروں عوام کی موجودگی میں اپنی ڈھائی سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کردی ۔ عوامی رابطہ مہم کے پہلے مرحلے میں ہر وارڈ میں عوامی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان۔
عید الفطر کے بعد ہر گلی ہر چوراہے پر کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد احمد رضا کا خطاب سننے امنڈ آئیں۔ عوامی رابطہ مہم میں تمام علاقوں کی محلہ کمیٹیوں نے بھی شرکت کی۔
احمد رضا کے ہمراہ وائس چیئرمین عمر فاروق، جنرل سیکریٹری پی ایس 93 کامران صابر، یوسی صدر حاجی فہیم میو، راو عارف ،شکیل بھٹو، وقار میو و دیگر بھی موجود تھے۔ عوام نے ڈھائی سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور احمد رضا کی آمد پر پرجوش انداز میں استقبال کیا۔
احمد رضا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے منافقت کی نہیں۔ ہم نے عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کئے ہیں ۔ ہم نے 4000 سے زائد گھروں کو پانی فراہم کیا، 50 ہزار رننگ فٹ سیوریج سسٹم کی تنصیب کی، 70 سے زائد سڑکیں اور گلیاں بنائیں ،2 ماڈل پارکس آباد کئے اور ہزاروں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی۔ میری عوام کو کے الیکٹرک بہت پریشان کررہی ہے اور کے الیکٹرک عوامی نمائندوں کو اہمیت نہیں دے رہے یہ آخری وارننگ ہے اگلے ہفتے تک مسائل حل نہ کئے تو کے الیکٹرک کے باہر دھرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ میں خود لیڈ کروں گا اور جب تک مسائل حل نہ ہوئے ہم اٹھیں گے نہیں۔ عوام کے مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔ میں تمام تر کاموں کا سہرا سعید غنی بھائی اور میئر کراچی مرتضی وہاب کو دیتا ہو ، جن کی سپورٹ کی وجہ سے یوسی 08 میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔