لیاقت آباد ٹاون کی عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اسحاق تیموری
نرسری پارک لیاقت آباد میں منی اربن فاریسٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔عمران راجپوت
لیاقت آباد ٹاون کی عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اسحاق تیموری
کراچی : لیاقت آباد ٹاؤن کے اُجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی بحالی ہمارا عزم ہے۔لیاقت آباد ٹاؤن کی عوام کو خوشگوارماحول فراہم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے گرین بلیٹس کی صفائی اور نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے یونین کمیٹی نمبر 4 ابن سینا میں نرسری پارک کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ٹاون میونسپل کمشنر عمران راجپوت، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس لیاقت آباد ٹاؤن ریحان ہمدانی اور ایف جی آر ایف کے علاقائی ذمہ داران و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین لیاقت آباد اسحاق تیموری اور ٹاؤن میونسپل کمشنر عمران راجپوت نے لیاقت آباد ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 4 میں قائم نرسری پارک میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا۔اس موقع پر انہوں نے پارک میں جاری تزین و آرائش کے کام معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لیاقت آباد ٹاون کے فیملی پارکس، گرین بیلٹس، اورچورنگیوں پر جاری تزین و آرائش اور بیوٹی فیکیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو خوشگواراور صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں باغات کے حوالے سے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔عنقریب اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا تاکہ پارک میں موجود پودوں کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا جاسکے۔اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر عمران راجپوت نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اور مرحلہ وار لیاقت آباد کے پارکس و پلے گراؤنڈز کی تزین و آرائش کا کام کیا جائے گا جس کی ابتداء آج نرسری پارک لیاقت آباد کی یونین کمیٹی نمبر 4 میں شجر کاری مہم کے آغاز سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نرسری پارک میں منی اربن فاریسٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے عوام اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا تعاون ہمیں حاصل ہے۔