Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محرم الحرام میں بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ایاز حمید اللہ بلوچ

منتظمین حکیمی مسجد و جماعت خانہ و بوہری کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات

0

محرم الحرام میں بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ایاز حمید اللہ بلوچ

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاو ن محمد یوسف کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون ایاز حمیداللہ بلو چ نے محرم الحرام کے حوالے سے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم حکیمی مسجد و جماعت خانہ کا دورہ کیا،منتظمین حکیمی مسجد و جماعت خانہ و بوہری کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر محکمہ بی اینڈ آرکے افسر فیصل صغیر،محکمہ مکینکل اینڈ الیکٹریکل کے واجد علی اور محکمہ سینی ٹیشن کے افسر محمد مُشتاق احمدو دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے منتظمین حکیمی مسجد و جماعت خانہ و بوہری کمیونٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔اس حوالے سے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں کی مرمت اور استر کاری کے ساتھ مناسب روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ محرم میں بوہری کمیونٹی بھی اپنے عقائد کے ساتھ شہداء کربلا کی یاد مناتی ہے،ہماری کوشش ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔ میونسپل کمشنر ایاز حمیداللہ بلوچ نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاون کی انتظامیہ مذہبی دنوں کے ایام میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں محرم الحرم کے موقع پر نکالے جانے والے عزاداری جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے انعقاد کی جگہوں پرخصوصی طور پر صفائی ستھرائی،روڈ کارپیٹنگ و پیوندکاری کے ساتھ ساتھ روشنی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کے تمام مکتبہ فکر کے درمیان مذہبی رواداری اوراتحاد بین المسلمین کے جذبہ کے تحت بھائی چارے کی فضاء کوقائم رکھنے کی تلقین کریں۔

Comments
Loading...