Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان کاسپر لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد نئی حکمت عملی اور اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس

0

ملتان : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔ احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہم لانگ مارچ جاری رکھیں گے۔ ہم ملتان میں موجود ہیں۔ یہاں ہم کیمپ بھی لگائیں گے۔ حکومت کو ریلیف ہر صورت میں دینا پڑے گا۔ آپ کو یہ مسلہ حل کرنا پڑے گا۔ وزیر اعظم آئیں ہم سے بات کریں۔ ہم کوئی بھی فساد نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف کے لئے وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ ہم پر امین احتجاج کررہے ہیں۔ عوامی ریلی کے لئے بھی پاکستان وزیراعظم سے بات کریں گے۔ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ ہم عوام کی خاطر نکلے ہیں اور عوام کا حق لے کر ہی احتجاج ختم کریں گے۔

Comments
Loading...