متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 5 زاہد اختر فیملی پارک میں نادرا موبائل وین سروس کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 5 زاہد اختر فیملی پارک میں نادرا موبائل وین سروس کا انعقاد
کراچی : چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کی ہدایات پر حلقہ این اے 248 اور پی ایس-125 فیڈرل بی ایریا ٹاؤن، یوسی 8 بلاک 5 زاہد اختر فیملی پارک نزد بابل الجنت مسجد کی طرف بلاک 4 ، 5 ، 6 کے علاقہ مکین کے لئے شناختی کارڈ اور بے فارم کے حصول کے لئے اور اس میں دورستگی کے لئے نادرا موبائل وین لگائی گئ۔
جسکا عوام الناس نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنے شناختی کارڈ اور اپنی فیملی بے فارم بنواۓ ، رینیو کرواۓ اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ اور ایم این اے این اے 248 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حلقہ پی ایس-125 کے ایم پی اے انجنیئر عادل اسکری اور متحدہ قومی موومنٹ کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ڈیجیٹل میڈیا کے سلمان بھائی ، ٹاؤن ممبر عاطف بھائی یو سی 8 اے کے انچارج جہانگیر بھائی ، جوائنٹ انچارج شعیب بھائی انکے ہمراہ موجود تھے۔