Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد یوسی 1 چئیرمین شہزاد مظہر کی واٹر کارپوریشن سی او او سے اہم ملاقات

0

نارتھ ناظم آباد یوسی 1 چئیرمین شہزاد مظہر کی واٹر کارپوریشن سی او او سے اہم ملاقات

کراچی : (رپورٹ 27 ستمبر 2025) یوسی1 سرسید نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین سید شہزاد مظہر نے کونسلر محمد ایوب، نعیم حیدر و محسن وہرہ کے ہمراہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی او او سے ملاقات میں 25 دن میں پانی کی فراہمی، اجمیر پمپ سے گندے پانی کی ملاوٹ، پانی کی لیکجز و 7ڈی میں 40 دن بعد پانی کی فراہمی اور 2 سال سے واٹر و سیوریج کے ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایات کیں۔

سی او او نے بتایا کہ رکے ہوئے کام ہر ٹاؤن کیلئے مقرر ٹھیکیدار و مختص رقم سے اکتوبر میں شروع کرائے جائیں گے اور اسکی تصدیق یوسی چیئرمین سے کرائ جائے گی۔ اجمیر پمپ کے کام ورلڈ بنک سے کرائیں گے اور یوسی میں پانی و سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے درخواستوں پر متعلقہ چیف انجینیئرز و ایکسیئن سے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

Comments
Loading...