Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی شہر کی عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ میئر کی ملاقات

0

کراچی شہر کی عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ آصف زرداری

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ میئر کی ملاقات۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پی پی پی ملیر سٹی ایریا 127 کے سابق صدر نعمان عبداللہ مراد بھی موجود تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کو سلمان عبداللہ مراد نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ شہر کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ شہر کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Comments
Loading...