Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

طلبہ کی ایک تحریک نے پہلے خدمت خلق کی بنیاد رکھی بعد میں ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

یہ پاکستان ہمارا اور ہمارے باپ کا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

0

ایم کیو ایم نے اس پورے نظام کو چلنج کردیا ہےھماری تحریک پاکستان کا مقدر بنے گی تو پاکستان بدلے گا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

حیدرآباد : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا حیدر آباد کے کے ایف میں فری سرجیکل کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے مقصد کی اہمیت جاننے میں حیدرآباد ہمیشہ سرخرورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کی ایک تحریک نے پہلے خدمت خلق کی بنیاد رکھی بعد میں ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی اور اسکے فلاحی ادارے نےسوا سو بچوں کی آج سرجری کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ھمارا نصیب تو پاکستان نہیں بنا پاکستان خوش نصیب تھا جسکا نصیب ھم بنے، انہوں نے کہاکہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان پلتا ہے ،یہ تحریک کسی ایک لسانی اکائی نے شروع کی لیکن یہ کسی ایک لسانی اکائی کے لیے نہیں سب کے لیے ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن کو کیمپ سے فائدہ ہوا وہ ھمارے ووٹر نہیں بلکہ وہ صرف پاکستانی تھے جس دن خدمت سے ہٹے تو ہم اپنی سیاست کو بھی خیر باد کہے دیئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت و ریاست دیکھ لیں یہ وہ دہشت گردی ہے جو ھم کررہے ہیں، اس سے جاگیردارانہ نظام پریشان ہے ، انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے اس پورے نظام کو چلنج کردیا ہے۔ ھماری تحریک پاکستان کا مقدر بنے گی تو پاکستان بدلے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان ھمارا اور ھمارے باپ کا ہے۔

تقریب میں ایم کیو ایم کےسنئیر رہنما شبیر احمد قائم خانی،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق۔ ظفر احمد صدیقی ڈسٹرکٹ آرگنائزر، انچارج کے کے ایف اسپتال ڈاکٹر طاہر خانزادہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی معززین شہر تجارتی و سماجی رہنما ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی

Comments
Loading...