Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور دفاعی مشیر سے ملاقات

سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور دفاعی مشیر سے ملاقات، پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

0

سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور دفاعی مشیر سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے آج کراچی میں پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر محترمہ سارا مونی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انکے ہمراہ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے دفاعی مشیر بریگیڈیئر پال ہیہرسٹ بھی شامل تھے، برطانوی اعلی سطحی سفارتی وفد نے خطے کی صورتحال، پاک برطانیہ تجارتی تعلقات اور دوطرفہ امور پر نسرین جلیل سے گفتگو کی۔

نسرین جلیل نے پاک برطانیہ تعلقات کو خطے میں امن و ترقی کے دوام کے لئے لازمی قرار دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن کے پاکستان تعلیم، صحت اور دیگر عوامی فلاح کے منصوبوں پر جاری پروگرامز کو خوش آئند قرار دیا۔

Comments
Loading...