جو قومیں اپنی حالات نہیں بدلتیں وہ قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ سید مصطفی کمال
ظالم وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے ظالم وہ ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہے، سید مصطفی کمال
جو قومیں اپنی حالات نہیں بدلتیں وہ قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ سید مصطفی کمال
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی حالات نہیں بدلتی وہ قو میں کبھی کامیاب نہیں ہوتی ان کے حالات بد سے بدتر ہوتے جاتے ہیں لہذا اصلاح کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے جن قوموں نے اپنی اصلاح کی تو کامیابی ان کا مقدر بن گئی ہے۔
ظالم وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے ظالم وہ ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اگر تم ظلم کے اگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم کو تم اور مضبوط کرو گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ ایم کیوایم کا مقابلہ خود ایم کیو ایم سے ہے ایم کیوایم کا نظریہ ہی کراچی اور پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔
ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کورنگی زمان ٹاؤن کے کارکنان کے منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنونیر انیس قائم خانی،اراکین رابطہ کمیٹی شعبہ خواتین اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سید مصطفی کمال نے کہا کہ الیکشن جیتنے سے قبل حکمرانوں نے جو وعدے کیے اگر ان وعدوں کے مطابق 5 فیصد بھی کام کیا گیا ہوتا تو یہ ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوتا، دنیا چاند پر جا رہی ہے ہمیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ہسپتالوں میں بیڈ نہیں، ہسپتالوں کے باہر ڈیلیوری ہورہی ہے، بھوک افلاس سے مرنے والوں کی تعداد یہاں زیادہ ہے۔
انہوں نے کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام لیکر ایک ایک محلے، ایک ایک گلی اور ایک ایک گھر لیکر جائیں اور عوام کو بتائیں کہ ایم کیو ایم سے بہتر آپ لوگوں کے مسائل کو کوئی حل نہیں کرسکتا۔