Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کانز 2023 فلم فیسٹیول میں سے ایک خاتون کو باہر نکال دیا گیا

یوکرین کے پرچم کے رنگوں میں ملبوس لباس والی خاتون کو گارڈز نے پکڑ کر نکال دیا

0

کانز 2023 فلم فیسٹیول میں سے ایک خاتون کو باہر نکال دیا گیا

تفصیلات کے مطابق 76 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول ایک فلمی میلہ ہے۔ جو 16 سے 27 مئی 2023 تک چلنے والا ہے۔ سویڈش فلمساز روبن اوسٹلنڈ جیوری کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حال ہی میں کانز 2023 فلم فیسٹیول میں ایک خاتون کو یوکرین کے پرچم کے رنگوں میں ملبوس لباس میں دیکھا گیا۔ جب وہ سرخ قالین پر چل رہی تھی، تو رکی اور اپنے اوپر جعلی خون بہایا۔ یہ روسی جنگ کے خلاف احتجاج کی علامت تھی۔ اس کے فورا بعد اسے گارڈز نے پکڑ لیا اور باہر نکالا۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Comments
Loading...