Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں پانی کی نئی لائین ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا

یہ لائین علاقہ مکین کی شکایت پر ڈالی جارہی ہے امید ہے کہ اس سے ان گلیوں کو پانی مل جائے گا جہاں پانی کا ایک مسلہ موجود ہے۔

0

شادمان ٹاون میں پانی کی نئی لائین ڈالنے کا کام شروع کردیا گیا

کراچی : شہر بھر میں پینے کے پانی کا ایک مسلہ موجود ہیں۔ جہاں کچھ علاقہ کو بہت زیادہ پانی ملتا ہے وہیں بہت سے علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہیں اور ٹینکر ڈلوا کر پانی حاصل کررہے ہیں۔ وہیں جہاں کچھ علاقوں میں ہر دو دن بعد پانی آتا ہے وہیں بہت سے ایسے علاقہ بھی موجود ہیں جہاں 15 سے 20 دن بعد پانی ملتا ہے۔

شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد میں پانی کی کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ یہاں رہنے والوں کو ہر دو دن بعد واٹر کارپوریشن کی طرف سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود شادمان ٹاون میں ہلٹن اسکول والی گلی پانی سے محروم نظر آتی ہے۔ اس حوالے سے واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کو بھی علاقہ مکین نے بتایا اور ایم پی اے جمال احمد کے ساتھ ساتھ یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کو بھی آگاہ کیا۔

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 نے فنڈز کا استعمال کرتے ہوے واٹر کارپوریشن کی مدد سے پانی کی نئی لائین ڈالنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس لائین کا اہم مقصد ان گلیوں کو پانی فراہم کرنا ہے جن کو پانی نہیں ملتا ہے۔ امید کی جارہی ہے اس نئی لائین سے ان گلیوں کو پانی مل جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون میں کاظم بیکری سے کامران میڈیکل والے گھروں میں بھی پانی نہیں آتا ہے اور وہ لوگ بورنگ اور ٹینکر سے گزارا کرتے نظر آتے ہیں۔

Comments
Loading...