Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرتے ہوئے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائے، خط کا متن

کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

0

الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرتے ہوئے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائے، خط کا متن

تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط۔ خط کا متن تھا کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے ترقیاتی کام انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ بلدیاتی مئیر اور ٹاؤن ناظمین ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انتخابات کے شیڈول کے بعد قواعد و ضوابط ترقیاتی کاموں کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کے برعکس مئیر اور بلدیاتی نمائندے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

یہ سارا معاملہ صاف و شفاف انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہے۔ الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرتے ہوئے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔ خط کا متن

Convener MQM Dr. Khalid Maqbool Siddiqui letter to the Chief Election Commissioner of Pakistan
Convener MQM Dr. Khalid Maqbool Siddiqui letter to the Chief Election Commissioner of Pakistan
Comments
Loading...