Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کاش یہ ہوجائے کہ لوگ نظریوں کو ووٹ دیں فرد کو نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کل اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے کارکن کو شہید کر دیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن

0

کاش یہ ہوجائے کہ لوگ نظریوں کو ووٹ دیں فرد کو نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی، حافظ نعیم الرحمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کل اورنگی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے کارکن کو شہید کر دیا گیا۔ کل ہونے والے واقع کی ہم مزمت کرتے ہیں۔ کل کے حادثے سے پتہ چلتا ہے ہے کہ حکومت کی کوئی رڈ ہی نہیں ہے۔ گزشتہ سال 133 افرا سلام کو اسٹریٹ کرائم کے دوران قتل کر دیا گیا ہے۔ پورے ملک میں سیکورٹی صورتحال ٹھیک نہیں مگر کراچی میں بد سے بدتر ہوچکی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے شہید کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ جماعت اسلامی کے کارکن کا قتل ایک سوالیہ نشان ہے۔ پتا لگنا چاہیے کہ ہمارے کارکن کو کس نے شہید کیا۔ جس طریقے سے شہر کے نوجوانوں کو لوٹا اور مارا جارہا ہے، افسوس ناک ہے۔ پولیس فورس میں کام کرنے والوں کی کمی ہے۔ شہر کے رہنے والوں کو پولیس میں بھرتی کیو نہیں کیا جاتا۔ پولیس فورس میں شہر سے تعلق رکھنے والے 80 فیصد ہونے چاہیے۔ سسٹم پر ہاتھ دالنے کی باتیں ہوتی رہی ہیں پتہ چلنا چاہیے کس کس پر ہاتھ ڈالا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں گیس اور پانی کی قلت بڑہتی جارہی ہے۔ کے فور منصوبہ اب تک مکمل نہ ہوسکا۔ بڑے میاں اور چھوٹے میاں آکر چلے گئے مگر شہر کو بڑا منصوبہ نہیں مل سکا۔ صوبائی حکومت لینے والی پارٹیوں نے بھی شہر کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ہے۔ کے الیکٹرک والے کس چیز پر ایوارڈ دیں گے۔ کے الیکٹرک سے ایوارڈ نہیں بجلی چاہیے۔ کے الیکٹرک شہریوں کے 50 سے 52 ارب روپے واپس کرے۔ شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ حیران کن ہے۔ گیس کی بندش سے ہماری صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ شہر کی صنعتوں کا نقصان ملک کا نقصان ہے۔ حکومت ہر طرح کا ٹیکس لگا رہی ہے مگر جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگا رہے۔ جاگیرداروں پر ٹیکس لگے تو اربوں روپے ٹیکس جمع ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کاش یہ ہوجائے کہ لوگ نظریوں کو ووٹ دیں فرد کو نہیں۔ یہ جماعتیں بھی نہیں چاہتی۔ یہ فیملی انٹر پرائزز ہیں، جمہوریت کے نام پر دھبہ ہیں۔ بھٹو خاندان میں سب ہیں ، اگر بڑے ہلیں گے تو سب کچھ ہل جائے گا شائد اس بار ہونے والا ہو۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ انھوں نے نسلیں تباہ کی ہیں۔ لوگوں کے پاس جماعت اسلامی کا آپشن موجود ہے۔ جو کام دوسروں کے کرنے کے ہیں وہ بھی ہم لوگوں کے مفاد کے لئے کررہے ہیں۔ آئی ٹی کورس کروارہے ہیں،۔ سندھ حکومت جماعت اسلامی کے بغیر نہیں بنے گی۔ جو بھی دھاندلی ہوگی اس کا مقابلہ کریں گے۔یوتھ ممبر شپ کررہے ہیں ووٹ ڈالیں گے بھی اور تحفظ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ متھ ہے کہ سندھ میں بہتری نہیں آئے گی یہ ٹوٹے گا۔ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ ناامید نہ ہوں۔ کراچی کے نوجوان غزہ کے نوجوان کی طرح امید دکھائیں۔ مزاحمت میں زندگی ہیں ان مافیاز کے آگے نہ جھکیں۔

Comments
Loading...