Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پیکا 2016: نفرت انگیز مواد کے خلاف سخت قوانین، 7 سال تک قید، جرمانہ یا دونوں۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا۔

0

پیکا 2016: نفرت انگیز مواد کے خلاف سخت قوانین، 7 سال تک قید، جرمانہ یا دونوں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا آج کل زندگی کی ایک ضرورت بنتا جارہا ہے۔ جہاں لوگ اس کا استعمال اپنے کاروبار اور پڑھائی کے لئے کرتے ہیں، وہیں بہت سے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اس کا استعمال تفریح اور نفرت پھیلانے کے لئے کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت سی ایسی ویب سائیٹ اور ایپ موجود ہیں جہاں فحاش تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ جو معاشرے کو خراب کررہی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ فیس بک پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پیکا 2016: نفرت انگیز مواد کے خلاف سخت قوانین۔ سیکشن 11 کے تحت نفرت انگیز تقاریر ، بشمول بین المذاہب، فرقہ وارانہ، یا نسلی منافرت کو فروغ دینے والا مواد تخلیق یا شیئر کرنا قابل سزا جرم ہے۔ سزا: 7 سال تک قید، جرمانہ، یا دونوں۔ قانون کی پاسداری کریں۔

Comments
Loading...