ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لئے نوجوانوں کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ سید مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی چیئرمین ابو بکر کی سربراہی میں پاکستان ہاؤس میں ملاقات
نوجوان ہی اس ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کی امید ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان سینئر رہنماؤں سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے چیئرمین ابو بکر کی سربراہی میں پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی۔
سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لئے نوجوانوں کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم یوتھ کنونشن کے بعد جلد نوجوانوں کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے کورسز کا آغاز کر رہے ہیں جن سے نوجوان استفادہ حاصل کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔
جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کی امید ہیں پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوانوں کے مسائل حل کریں اور انہیں معاشی اور معاشرتی میدان میں مدد فراہم کر کے پاکستان کی ترقی میں ایک فعال شہری بنائیں۔
اس موقع پر چیئرمین یوتھ فورم ابو بکر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو یوتھ فورم کے اغراض و مقاصد، اہداف اور اس سلسلے میں جاری جدوجہد سے آگاہ کیا۔