Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

واٹر کارپوریشن شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی اور اس کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ اسد اللہ خان

واٹر کارپوریشن شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی اور اس کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ اسد اللہ خان

0

واٹر کارپوریشن شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی اور اس کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ اسد اللہ خان

کراچی : اسد اللہ خان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی اور اس کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے اور اس کے تناظر میں واٹر کارپوریشن تمام شہریوں کو بلا تفریق سیاست، مذہب، قوم، ذات اور نسل کے فراہمی و نکاسی آب کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ پانی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے شہر میں پانی سیاسی نہیں بلکہ عوامی بنیادوں پر فراہم کرتے ہوئے اس کی منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جماعت اسلامی کے مختلف ٹاؤن چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو، چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، ایس ای غلام مصطفی مگھن موجود تھے۔

Comments
Loading...