رانو ریچھ نئے مقام پر منتقلی کے سفر کے لئے تیار
رانو ریچھ نئے مقام پر منتقلی کے سفر کے لئے تیار
کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق، کراچی چڑیا گھر سے رانو نامی ریچھ کو اس کے اگلے مقام اسلام آباد پر منتقل کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
رانو ريچھ کی منتقلی کے حوالے سے آج اعلی سطحی سرکاری اجلاس میں رانو کے ٹریننگ ریسپانس اور فزیکل اینڈ مینٹل ھیلتھ فٹنس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد ٹیکنیکل معائنہ ٹیم اراکین اور سندھ وائلڈ لائیف کے چیف کنزرویٹر جاوید مہر جن کو معزز عدالت نے رانو کو منتقلی کے لیے انتظامات کا نگران مقرر کیا ہے رانو کے انکلوزر میں اس کے برتاؤ یعنے فزیکل اینڈ میٹل ھیلتھ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری رکارڈس محفوظ کیے گئے جس کے بعد رانو کے انکلوزر کی طرف کمیٹی میمبر ماھرہ عمر کے علاوہ دیگر افراد کا جانا ممنوع قرار دیا گیا۔ کمیٹی ممبر اور معروف فلم میکر ماھرہ عمر اسلام آباد وائیلڈ لائیف مینجمنٹ بورڈ اور کراچی زو کی ٹیم کے رانو کو پنجرے میں رضامندی سے جانے کے لمحات کو رکارڈ کریں گی۔
رانو کی منتقلی کی کمیٹی کی سیکریٹری یسرا سمی عسکری نے رانو ریچھ کی اسلام آباد تیز رفتاری سے منتقلی کے لیے پاکستان ایئر فورس کی جانب سی ون تھرٹی طیارہ مھیا کرنے کے نمایان عمل پر شکریہ ادا کیا جس سے عالمی برادری میں پاکستان کے جانوروں کے تحفظ اور بھلائی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا جائیگا۔
شیڈول کے مطابق رانو کو کل صبح 7 بجے کراچی چڑیا گھر سے روانہ ہونا ہے اور فیصل بیس کراچی سے بذریعہ سی ون تھرٹی اسلام آباد روانہ ہونا ہے۔ تمام میڈیا چینلز کے نمائندوں کو درخواست کی جاتی ہے کہ اس منتقلی کے عمل کو روڈ پر رکارڈ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیوں کہ رانو کی منتقلی ایک انتہائی نازک عمل ہوگا اس لیے کراچی زو کے اندر داخلا پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اگاہی کے لیے ضروری وزیوئلس بذریعہ واٹس ایپ چینلز نمائندگان کو مھیا کیے جائیں گے