گذشتہ دن یونین کونسل مراد میمن کی حدود میں بچے کی گٹر میں گر کر ہلا کت پر سخت نوٹس
اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کیا جس میں ڈائر یکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو،چیف انجینئر ایم اینڈ ڈی ممتاز علی زرداری ودیگر نے شرکت کی
گذشتہ دن یونین کونسل مراد میمن کی حدود میں بچے کی گٹر میں گر کر ہلا کت پر سخت نوٹس
کراچی : ٹرانزیشن آفیسر ضلع کونسل کراچی جامن داس اور میو نسپل کمشنر گڈاپ احمد یارکلہوڑو نے گذشتہ دن یو نین کونسل مراد میمن کی حدود میں بچے کی گٹر میں گر کر ہلا کت پر سخت نوٹس لیا ہے، اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کیا جس میں ڈائر یکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو،چیف انجینئر ایم اینڈ ڈی ممتاز علی زرداری ودیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گٹر پر ڈھکن کا نہ ہونا کو تاہی کے ز مرے میں آتا ہے غفلت کرنے والوں کے خلاف فوری اور قرار و اقعی سزا ہونی چاہیے،علاقائی ذمے داروں اور عملے سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مرکوزہ سیوریج اسکیم پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی ہے جبکہ سوشل میڈیا و دیگر میڈیا پر کچھ اشخاص نا قص معلومات کے سبب اس کو ضلع کونسل کراچی کے گڈاپ ٹاؤن سے منسوب کررہے ہیں۔
جو سراسر بے بنیاد الزام ہے، ہمارے ادارے نے اس حوالے سے مراسلہ بھی متعلقہ حکام کو جاری کیا ہے جس میں اس کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس کا نمبر ٹی ایم سی-جی-چئیرمین/19/2023 ہے،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اس میں حدود یا اسکیم کا تذکرہ کرنا منا سب نہیں مگر بلاوجہ ہماری ساخت کو خراب کیا جائے گا تو وضاحت دینی پڑتی ہے،تاکہ عوام کا جو اعتماد ہم پر عشروں سے ہے۔
وہ متاثر نہیں ہو،اس طرح کے واقعات آئند ہ ناں ہو، اس کیلئے متعلقہ محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ایسی نا گہانی پھر نہ ہو، ہم ہلاک ہونے والے بچے کے اہل خانہ سے اظہار تعز یت کرتے ہیں اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے،ہمارا پر خلوص طریقہ کا ر اہل علاقہ کے بھرپور اعتماد کی بدولت ہے جس کو ہمیشہ قائم رکھا جائے گا۔