Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سانحہ گل پلازہ نے شدید دکھ اور صدمہ پہنچایا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت گل پلازہ کے متا ثرین کے ساتھ ہے۔ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک۔ تلاوت قرآن پاک سے سندھ کابینہ اجلاس کا آغاز کیا گیا۔

سندھ کابینہ اجلاس کے ابتداء میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لئے دعا کی گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ نے شدید دکھ اور صدمہ پہنچایا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت گل پلازہ کے متا ثرین کے ساتھ ہے۔ سندھ حکومت گل پلازہ کے متاثرین کو ہر صوررت بحال کرے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ آج 19 نکات پر غور کر کے فیصلے کرے گی۔ سندھ کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دیدی۔

سندھ رینیوایبل انرجی کمپنی

سنہ 2012ء میں سندھ رینیوایبل انرجی کمپنی قائم کی گئی تھی، اجلاس میں بریفنگ۔ سندھ رینیوایبل انرجی کمپنی میں 101.622 ملین روپے سرمایہ کاری کی گئی۔ کمپنی کے فنکشنز انرجی ڈپارٹمنٹ کر رہی ہے، اس لئے کمپنی کی ضرورت نہیں۔ سندھ کابینہ نے رینیوایبل انرجی کمپنی کو بند کرنے کی منظوری دیدی۔

محکمہ جنگلات

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے درخواست کی ہے کہ دیھ بیلو میانو میں 6 ایم جی ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لیے 400 ایکڑ اراضی مختص کی جائے۔ میئر حیدرآباد 6 ایم جی ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانا چاہتے ہیں، کابینہ کو آگاہی۔ فلٹریشن پلانٹ لگنے سے حیدرآباد میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا، کابینہ کو بریفنگ۔ کابینہ نے 400 ایکڑ کے بجائے 100 ایکڑ جنگلاتی اراضی حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ بلدیات نے اس کے بدلے محکمۂ جنگلات کو شجرکاری کے لیے 100 ایکڑ متبادل زمین فراہم کرے گا، کابینہ کا فیصلہ۔

Comments
Loading...