Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت، جشن آزادی کی تیاریاں شروع

ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ فاتح قوم ہیں ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ پرچم کشائی اور سجاؤٹ کے حوالے سے ہدایت

0

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت، جشن آزادی کی تیاریاں شروع

کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) نے پورے پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں معرکہ پاکستان کے بعد جشن آزادی کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں انچارج نہال صدیقی، فاروق ملک، ارشد صدیقی، محمد پناہ پنہیار، ریحان خان اور سیف یار خان سمیت دیگر رہنماؤں نے ٹاوئنز کے دورے کئے اور پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ فاتح قوم ہیں ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ پرچم کشائی اور سجاؤٹ کے حوالے سے ہدایت کی گئی۔

جبکہ اعلی سطح کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مختلف علاقوں میں ویڈیو لنک خطابات کے حوالے سے بھی فیصلے ہوں گے۔

Comments
Loading...