Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں جاری ترقیاتی کام، مئیر کراچی مرتضی وہاب سے فوری ایکشن کی اپیل

محلہ کمیٹی کی پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عہدے داران سے شکایت۔ لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

0

شادمان ٹاون میں جاری ترقیاتی کام، مئیر کراچی مرتضی وہاب سے فوری ایکشن کی اپیل

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں کے ایم سی کی جانب سے ترقیاتی کام کیا جارہا ہے۔ جس میں حیدر فوڈز سے شادمان نمبر 1 تک کی سیوریج لائین، نالے کی تعمیر اور سڑک کی تعمیر شامل ہے۔ اس حوالے سے مئیر کراچی مرتضی وہاب نے 2 دفعہ علاقہ کا دورہ کیا۔ ایک دفعہ محلہ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان سے ملاقات کی اور ان کو علاقہ کا دورہ بھی کرایا۔ اس کے بعد کام کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی علاقائی قیادت سے ملاقات کی اور کام کے حوالے سے تفصیل بتائی۔

شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی جانب سے جاری کام ٹھیک نہیں کیا جارہا ہے۔ سیوریج لائین جو کہ پورے شادمان ٹاون کا پانی نکالنے کا کام کرے گی سیدھی نہیں ڈالی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گٹر کے مین ہول بنانے کے لئے جو مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے وہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ پائیپ میں جو ربر کی رنگ لگائی جاتی ہے وہ بھی کچھ پائیپ میں نہیں لگائی جارہی ہے۔ مین ہول بناتے وقت اس کی بیس نہیں بنائی جارہی ہے۔

تاہم اس کام پر ابھی تک کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا ہے اور کام اوسی طرح جاری ہے۔ جس پر محلہ کمیٹی کافی زیادہ پریشان نظر آتی ہے۔ محلہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کام کے بعد جب مسائل پیدا ہونگے تو پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا کیونکہ علاقہ میں سب کو پتہ ہے کہ کام کون کرارہا ہے۔

محلہ کمیٹی نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب سے درخواست کی ہے کہ اس کام کے حوالے سے فوری ایکشن لیتے ہوئیے کے ایم سی کی ٹیم کے ساتھ محلہ کمیٹی سے ملاقات کریں اور جو جو کام میں غلطی کی گئی ہے اس کو ٹھیک کرانے کی ہدایت جاری کریں۔

اتنا بڑا کام کیا جارہا ہے اور کوئی دیکھنے والا موجود نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھی اس پر فوری ایکشن لینا چاہیئے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام خراب ہوگا۔

Comments
Loading...