پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سعید غنی
شہید نصر اللہ گڈانی کی والدہ، بھائی اور ان کے اہلخانہ کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میری یقین دہانی پر وزیر اعلٰی ہائوس کے باہر اپنا احتجاجی دھرنا موخر کردیا ہے۔سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہید نصر اللہ گڈانی کی والدہ، بھائی اور ان کے اہلخانہ کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میری یقین دہانی پر وزیر اعلٰی ہائوس کے باہر اپنا احتجاجی دھرنا موخر کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب وزیر اعلٰی ہائوس کے باہر صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ، بھائی اور اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں دھرنے میں صوبائی وزیر نے شہید کی والدہ پٹھانی بی بی، ان کے بھائی و دیگر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات سنیں۔
سعید غنی نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اور ان کو بھرپور انصاف دلوایا جائے گا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں شہید نصر اللہ گڈانی کی والدہ ان کے بھائی اور فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے انتہائی پرامن رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کئے اور میں نے ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اور میں ان کو شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس یقین دہانی کے بعد اپنا دھرنا موخر کردیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی شخص اگر قتل ہوتا ہوا ہے، تو ان کا حق کے وہ انصاف کا مطالبہ کریں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مطالبات سنیں اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کچھ مطالبات وزیر داخلہ نے حل کرنے ہیں وزیر داخلہ آج یہاں موجود نہیں تھے اگر وہ ہوتے تو ضرور یہاں آتے جبکہ کچھ مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے کچھ مطالبات پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس کیس میں وہ سو فیصد قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں اور ہم ان کے اس مطالبہ کو تسلیم کرتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا موخر کرنے کا فیصلہ ان کے مطالبات کے حل کی جانب جانے سے مشروط ہے اور میں نے ان سے کہا ہے کہ صبح تک تمام مطالبات پورے نہیں ہوسکتے ہیں البتہ کل تک پیش رفت ہوتی ضرور نظر آئے گی اور ان کو دوبارہ دھرنا دینے کی نوبت انشاءاللہ نہیں آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اگر کوئی منتخب نمائندہ اگر کوئی غلط اقدام کرتا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ کوئی پارٹی پالیسی ہے بلکہ یہ اس کا ذاتی فعل ہوسکتا ہے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سمیت تمام ان کے جائز مطالبات کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔