Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کوٹہ سسٹم جیسی تفریق کی لکیرکا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ

فارم 47والوں نے اسمبلی میں ہمیشہ کوٹہ سسٹم کی حمایت کی۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ

0

کراچی کو اسکے حقیقی نمائندوں سے محروم رکھنا ملک سے دشمنی ہے۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ

کراچی : مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سٹی کورٹ کراچی سے آئے وکلاء کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کوکراچی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے قتل کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جس میں کراچی کے نام نہاد نمائندوں کا ہمیشہ کردار رہا ہے۔ انہوں نے حکومتی عصبیت پر اپنے شدید تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی زوالفقار علی بھٹوکی جانب کوٹہ سسٹم کے نام پر دیہی اور شہری کی تفریق عصبیت کی بدترین مثال ہے، جو نہ صرف میرٹ کے خاتمے کی وجہ بنا بلکہ صوبے میں آباد 2 بڑی قومیتوں کی تقسیم کا باعث بنا اور حقیقی معنوں میں عوام کی سوچ میں نفرت اور دوریاں بنانے کی وجہ بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ چور دروازے سے فارم 47کے زریعے اقتدار پر مسلط ہیں وہ آج بھی اپنی ماضی کی رویش برقرار رکھتے ہوئے قومی مفادات پر زاتی مفادات کو فوقیت دے رہے ہیں جبکہ رات کی تاریخی میں کوٹہ سسٹم کی حمایت میں مہاجر قوم کے مفادات کے سوداگر عوامی احتساب سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی بربادی کی اصل وجہ کراچی کو اسکے حقیقی نمائندوں سے محروم کرنا اور ضمیر فروشوں کو کراچی کی نمائندگی کیلئے مسلط کرنا ہے جب تک کراچی کو اسکے حقیقی ورثہ کے حوالے نہیں کیا جاتا شہر کی تعمیر و ترقی اور امن امان ممکن نہیں کیونکہ شہر کا درد تو شہر کے اصل مقامی کوہوتا ہے جو لوگ صرف پیسہ کمانے آتے ہیں انہیں شہر کی خوشحالی سے کوئی غرض نہیں۔

Comments
Loading...