فواد محمود کا ایس ایس یو فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد فری میڈیکل کیمپ کا دورہ
مہنگائی میں چار ہزار روپے کا فری ٹیسٹ عوام الناس کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے ۔ چیئرمین ایس ایس یو فاؤنڈیشن سید سیف الدین قادری
فواد محمود کا ایس ایس یو فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد فری میڈیکل کیمپ کا دورہ
کراچی : کے یو جے ورکرز کے صدر فواد محمود نے ایس ایس یو فاؤنڈیشن کی جانب سے گلشن اقبال بلاک 2 میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ جہاں پر عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیئرمین ایس ایس یو فاؤنڈیشن سید سیف الدین قادری کی جانب سے صدر کراچی یونین اف جرنلسٹس ورکرز کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز فواد محمود نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں کراچی کی عوام کے لیے چار ہزار روپے کا فری میڈیکل ٹیسٹ ایک بہترین تحفہ ہے اور مجھے یہ دیکھ کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کے کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بشمول چیئرمین ایس ایس یو فاؤنڈیشن سے منسلک ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین ایس ایس یو فاؤنڈیشن نے صدر کے یو جے ورکرز فواد محمودکا بی ایم ڈی بونس منرل ڈینسٹی جو کے ہڈیوں کے بھوربھراپان بھربھرا پن کا ٹیسٹ کروایا گیا ۔ ڈاکٹر ریحان کے مطابق 200 سے زائد ٹیسٹ آج کئے چکے ہیں جس میں سے واحد صدر صاحب کا ٹیسٹ ہے جو 100 پرسینٹ صحیح ایا جس میں کیلشیم کی کوئی کمی نہیں ائی۔