Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی ایم کیوا یم سمیت تمام پارٹیوں کے عسکری ونگ موجود ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ ریٹائر جسٹس مقبول باقر سےوزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات اور میڈیا سے گفتگو

0

مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی ایم کیوا یم سمیت تمام پارٹیوں کے عسکری ونگ موجود ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ ریٹائر جسٹس مقبول باقر سےوزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات اور میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک خود بجلی کی چوری میں ملوث ہے۔ کنڈا سسٹم اس لیے چلایاجاتا ہے تاکہ ٹرانسمیشن پر خرچہ نہ کیا جائے۔ ٹرانسیمشن کے پیسے بچا کر مافیاز کے ذریعے ٹیھکے داری نظام چلارے ہیں۔ اس پورے عمل میں کے الیکٹرک مجرمانہ طور پر ملوث ہے۔ کے الیکٹرک کی سرپرستی میں تمام حکومتی جماعتیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی ایم کیوا یم سمیت تمام پارٹیوں کے عسکری ونگ موجود ہیں۔ وائٹ کالر کرمنلز انہی پارٹیوں کے ہیں جنہوں نے نہ صرف کے الیکٹرک کے ملازمین پر بلکہ کراچی کے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ ہم نے چیف جسٹس کو بھی بتادیا کہ 18 سال میں کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کی۔ ہم نے کے الیکٹرک کے مسئلے پر گورنر سندھ سے ملاقات میں بات کی ہے۔ پورے کراچی میں قبضہ سسٹم بھی چل رہا ہے۔چاہے قبضہ مافیا کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام منتظر ہیں کہ آرمی چیف کے اعلان کے بعد کے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اسٹریٹ کرائمز ہیں ، شہر بد ترین صورتحال سے دوچار ہے۔ نگراں حکومت کا اہم ترین کام ہوتا ہے کہ وہ منصفانہ طریقے سے الیکشن کروائے۔ ماضی میں جس طرح الیکشن پر قبضہ کیا گیا اور کراچی کے عوام پر شب خون ماراگیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور اس کا عملہ انتخابات میں شریک جرم رہا ہے۔ نگراں حکومت ایسے افسران کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے ماضی میں جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ایسے افسران کا تقرر کرے جو غیر جانبدارانہ کام کرے۔ سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی بدترین صورتحال ہے۔ سڑکوں کی تعمیر اور اس کی مرمت پر اربوں روپے خرچ کردیے گئے ہیں لیکن سڑکیں تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اور تمام مافیا کے خلاف اقدامات کرے۔ حلقہ بندیاں ضرور ہونا چاہیئے لیکن اس سے پہلے درست مردم شماری بھی ہونا چاہیئے۔ ایم کیو ایم ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مل کر کراچی کی مردم شماری پر شب خون مارا ہے۔ ہم نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے تمام تر مسائل کی نشاندہی کی اور امید ہے کرتے ہے کہ یہ مسائل حل کریں گے۔

Comments
Loading...