سعید غنی نے عکس بینظیر محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

کراچی : وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سعید غنی نے عکس بینظیر محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ سعید غنی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دختر اور عکس بینظیر آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی عوام کا پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو حقیقی جمہوری ملک بنا کر رہے گی۔