محمد مبین جمانی گوٹھ سہتو جوکھیو تعلقہ سکرنڈ پہنچ گئے۔
اس موقع پر فہد مبین جمانی، فراز مبین جمانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
گوٹھ سہتو جوکھیو سکرنڈ پہنچنے پر جوکھیو برادری کی جانب سے نگران صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سندھ : نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات محمد مبین جمانی گوٹھ سہتو جوکھیو تعلقہ سکرنڈ پہنچ گئے۔ اس موقع پر فہد مبین جمانی، فراز مبین جمانی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ گوٹھ سہتو جوکھیو سکرنڈ پہنچنے پر جوکھیو برادری کی جانب سے نگران صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وڈیرہ صالح محمد جوکھیو، نبی بخش جوکھیو، غلام نبی جوکھیو، محمد عثمان جوکھیو اور جوکھیو برادری کے ہزاروں افراد نے نگران صوبائی وزیر پر پھول نچھاور کئے۔
نگران صوبائی وزیر بلدیات،ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی سکرنڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کی کوشش ہے کہ ہمیں ورثے میں ملنے والی مہنگائی کو کم سے کم کیا جائے۔ گراس روٹ سے لے کر افسران میں کرپشن موجود ہے اور اس کا خاتمہ ہمارا وژن ہے۔ کرپشن کا وہ پیشہ جو گھوسٹ ملازمین کے نام پر وصول ہوتا ہے اس کا خاتمہ کرکے اس پیشہ کو یوسی اور ٹاؤن کی سطح پر ترقیاتی کاموں پر لگایا جاسکے۔
ہم نے محکمہ بلدیات میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی ہیں اور اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔ آج اپنی وزارت کا حلف لینے کے بعد پہلی بار اندرون سندھ کے دورے پر نکلا ہوں اور آنے والے کچھ دن میں سکھر، لاڑکانہ، خیرپور سمیت دیگر میں اجلاس منعقد کروں گا۔
ہم نے نگران وزارت کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی عہد کیا ہے کہ کسی بھی صورت عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔