صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان : پی ٹی سی ایل نے اپنے شول میڈیا اکاونٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں سب میرین کیبل پر مرمتی کام کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرتے کہا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے ذریعہ خرابی کی مرمت کے لئے ہماری سب میرین کیبلز میں سے ایک پر بحالی کی سرگرمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ سرگرمی 14 اپریل 2026 کو شروع ہوگی جو 20 اپریل 2026 تک چل سکتی ہے۔
اس مدت کے دوران، صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمیں تکلیف پر افسوس ہے۔