Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی شہر میں پڑھو اور پڑھاو کیمپ

0

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کی جانب سے پڑھو اور پڑھاو کیمپ لگائے گئے ہیں۔ یہ کیمپ 12 اپریل سے 20 اپریل تک لگے رہیں گے۔ ان کیمپ کا مقصد ان لوگوں تک کتابیں پہنچانا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں کتابیں نہیں خرید سکتے ہیں۔

کیمپ پر عام عوام سے پرانی اور نئی کتابیں، کورس، اسٹیشنری، اسکول بیگ، لنچ باکس، پانی کی بوتل اور اسکول کے شوز لیئے بھی جارہے ہیں اور اگر آپ کو چاہیئے تو دئیے بھی جارہے ہیں۔ پہلے دن عوام کا کافی رش دیکھنے میں آیا ہے۔ عوام نے اس اقدام کو کافی زیادہ پسند بھی کیا ہے۔

نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد نے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات اور دیگر لوگوں سے فگتگو بھی کی۔

Comments
Loading...