Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اُس خواب کے وارث آج بھی زندہ ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا 23مارچ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

0

پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اُس خواب کے وارث آج بھی زندہ ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا 23مارچ کے موقع پر قوم کے نام پیغام، اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آٹھ سے زائد دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد کی جانب سے دیکھے جانے والے خواب کو محض سات سالوں میں چشم فلک نے تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا۔ خواب فقط چند گز زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ ایسے خطّہ ارض کی خواہش تھی جہاں عزت نفس مجروح کیئے بناء بلا رنگ نسل زُبان و مذہب کے قومی آزادی میسر ہو۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سورج کی روشنی در و دیوار ہی نہیں مقدر بھی روشن کرتی ہو اِس روز مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوائے اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کرکے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کردی تھی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاکھوں جانوں کی قربانی کے عوض وطن عزیز کی تعمیر مُمکن ہوئی، پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اُس خواب کے وارث آج بھی زندہ ہیں بدنصیبی یہ ہے کہ اِس وطن کو اُن کے سُپرد کردیا گیا جو تاریخ کے بد ترین غُلام تھے۔

Comments
Loading...