Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بنیادی طور پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ٹاؤن اور یوسی کے ماتحت ہونا چاہیئے۔ حافظ نعیم الرحمن

عوام کے منتخب نمائندے ہی مالی و انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے چلاسکتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

0

بنیادی طور پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ٹاؤن اور یوسی کے ماتحت ہونا چاہیئے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا جماعت اسلامی گلبرگ ٹاؤن کے چیئر مین نصرت اللہ اور محکمہ باغات کی جانب سے عوام کے لیے پھولوں کی نمائش کا تحفہ تقریب ”گُل داؤدی شو“سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعمیر وترقی کا سفر ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ پھولوں کی نمائش دراصل فلسطین کے ان پھولوں کے نام پر ہے جنہوں نے اللہ کی راہ میں قربانی دی۔ اسرائیل نے 9ہزار معصوم بچوں کو شہید کیا ہے،22ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں۔ امت مسلمہ جسد واحد کی مانند ہے، فلسطینیوں پر ظلم کیا جاتا ہے تو ہمیں تکلیف پہنچتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ٹاؤن اور یوسی کے ماتحت ہونا چاہیئے۔ عوام کے منتخب نمائندے ہی مالی و انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے چلاسکتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت تمام تر اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے چاہیئے۔ جماعت اسلامی نے وعدہ کیا تھا کہ اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کریں اور الحمدللہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں تیزی کے ساتھ پارکوں کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 دنوں میں جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں 200پارکوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ کراچی کا ہر شہری چاہتا ہے کہ اس کے گلی کے مسائل حل ہوں،سیوریج کے مسائل حل ہوں۔ جماعت اسلامی کچرا اٹھانے کے مسائل اور گلیوں اور سڑکوں کی صفائی کے مسئلے کو بھی ایڈریس کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے بچے اچھی اور معیاری تعلیم حاصل کریں اور کھیلنے کے اچھے گراؤنڈ ہوں۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین سرکاری اسکولز اور گراؤنڈ کے لیے کام کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے جس طرح پھولوں کی نمائش کی تقریب انعقاد کی ہے،ہم اسی طرح شہر کو بھی خوبصورت بنائیں گے۔

Comments
Loading...