Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

متاثرہ مارکیٹ وفاق کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مارکیٹ ہے۔ آفاق احمد

آتشزدگی کے واقعات کو صرف حادثہ سمجھنا درست نہیں۔ آفاق احمد

0

متاثرہ مارکیٹ وفاق کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مارکیٹ ہے۔ آفاق احمد

کراچی : مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے عبداللہ ہارون روڈ پر اگ سے خاکستر ہونے والی موبائل مارکیٹ کے دورے اور متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے تو وہاں موجود افرادا اور الیکٹرونک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان سمیت دیگر عہدہ داران نے آفاق احمد کو کے-الیکٹرک کے مظالم اور انتظامیہ کی جانب سے اختیار کئے جانے والے روئیے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک تقریباً 22 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ مزید دوکانوں کو خالی کر کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ حکومتی سطح پر کسی نے اب ہم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ کسی قسم کا کوئی تعاون کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر آفاق احمد نے کے-الیکٹرک کی بے حسی اور فائر فائیٹنگ کے بوسیدہ نظام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ کے شہر میں بوسیدہ فائر فائیٹنگ نظام جہاں فائر فائیٹنگ کی گاڑیوں میں پانی تک موجود نہیں ہوتا جبکہ کے الیکٹرک جو کسی کے چند ہزار کے بل کی عدم ادائیگی میں بجلی کا کنکشن کاٹنے میں ٹھوڑا سا وقت بھی ضائع نہیں کرتی اور بجلی کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب اتنی بڑی مارکیٹ جلتی رہی اور کوئی پرسان حال نہیں تھا کے الیکٹرک کو بار بار متاثرہ مارکیٹ کی بجلی منقطع کرنے کا کہا جاتا رہا اور کئی گھنٹے گزرنے جانے کے بعد بھی بجلی منقطع نہیں کی جاسکی جس کے سبب اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ کو بچانے کی کوشش بے سود ثابت ہوئی اور کروڑں کا مال خاک ہوگیا۔

وہاں موجود ایک تاجر نے آفاق احمد کو بتایا کہ یہ الیکٹرونکس مارکیٹ وفاق کو ٹیکس کی مد میں 70 فیصد ریونیو کما کر دیتی ہے جس پر آفاق احمد نے حیرانی کا اظہا ر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ مارکیٹ میں ہونے والے مالی نقصان کے ازالے کیلئے ملک کے دیگر صوبوں کے متاثرین کی طرح مالی معاونت کی جائے۔

Comments
Loading...