میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے زیرِ تعمیر عظیم پورہ فلائی اوور کا دورہ۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے زیرِ تعمیر عظیم پورہ فلائی اوور کا دورہ۔
میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی 100 روزہ ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ فلائی اوور کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اب صرف فِنشنگ کا کام باقی ہے جو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ عظیم پورہ فلائی اوور شاہراہِ بھٹو سے ایئرپورٹ جانے والے شہریوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر تمام کام مکمل کرکے فلائی اوور عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جو وعدہ کیا تھا، ہم اسے پورا کرنے جا رہے ہیں۔ رواں سال بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے مختلف حصوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گی، جس سے واضح بہتری اور مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔