Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی نیکسٹ اے آئی سمٹ کانفرنس کا افتتاح سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے کیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِنوجوانان کے زیرِاہتمام ایک روزہ کراچی نیکسٹ اے آئی انوویشن سمٹ 2026 کانفرنس کا افتتاح کردیا گیا۔

0

کراچی : نیکسٹ اے آئی سمٹ کانفرنس کا افتتاح سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر نے کیا۔ تقریب میں معاونِ خصوصی برائےآئی ٹی سندھ علی راشد، رکن سندھ اسمبلی صائمہ آغا، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ، ڈی ایس اوز اور صوبہ بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی۔ محکمہ امورِ نوجوانان کے تعاون سے منعقدہ ملٹی ڈومین اے آئی سمٹ میں سی ای اوز، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کراچی نیکسٹ سمٹ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سرمایہ کاری، فِن ٹیک، ہیلتھ، اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل جدت اور نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مواقع پر خصوصی سیشنز سمیت مختلف موضوعات پر ماہرین نے اظہارِ خیال کیا۔ رکن سندھ اسمبلی صائمہ آغا کا کراچی نیکسٹ اے آئی سمٹ میں نوجوانوں سے خطاب۔

صائمہ آغا نے کہا کہ کراچی کی یوتھ کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہیے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہیے۔ سندھ حکومت نوجوانوں کے لیے جتنا کام کر رہی ہے، اتنا کوئی اور نہیں کر رہا۔ پارٹی قیادت کی ہدایات ہیں کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔

سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ منور علی مہیسر کا اے آئی سمٹ کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی یوتھ کو آگے لانا ہے اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ کراچی جیسا شہر ملک کے کسی اور حصے میں نہیں، سندھ کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر سندھ یوتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد کا اے آئی سمٹ کانفرنس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مؤثر اور نمایاں کام ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں آئی ٹی کے شعبے میں زیادہ کام کر رہا ہے۔ یہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ رہنے کا ہے، کامیابی اسی کا مقدر ہوگی جو اس سے جڑا رہے گا۔ دنیا کی بڑی کمپنیوں نے صرف سرٹیفکیشن کے بجائے عملی مہارت کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔

علی راشد نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا اے آئی سینٹر کراچی میں قائم کیا جا رہا ہے، جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ سندھ حکومت جلد سندھ آئی ٹی ٹاور بھی لانچ کرے گی۔ کراچی:روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کی مختلف پروگرامز کے ذریعے معاونت کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...