Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایکسپریس وے پر فالو اپ اجلاس

ملیر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار تیز کی جائے ؛ وزیراعلیٰ سند ھ کی ہدایت

0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایکسپریس وے پر فالو اپ اجلاس

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایکسپریس وے پر فالو اپ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء؛ سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار ، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ انڑ ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکریٹری منصوبہ بندی خیر محمد کلوڑ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی، ایم سی افضل زیدی، سی ای او واٹر واٹر بورڈ صلاح الدین شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ جام صادق پل تا شاہ فیصل ٹاؤن 15 کلومیٹر کا ٹریک پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے۔ میں اگست کے آخر یا پھر ستمبر میں 15 کلومیٹر ملیر ایکسپریس وے کو کھولنا چاہتاہوں۔ ملیر ایکسپریس وے ائیر پورٹ کا ایک متبادل روٹ بھی بن جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کو مکمل کرنے کی ٹائم لائن مانگ لی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ملیر ایکسپریس وے سے ری کلیم ہونے والی زمین کا سروے کرنے کی ہدایت۔ 15 یوم میں سروے کر کے رپورٹ دی جائے؛ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ سندھ کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری زمین کی مکمل حفاظت کرنے کی ہدایت

میں کسی کو بھی سرکاری زمین کا ایک بھی قبضہ کرنے نہیں دوں گا؛ وزیراعلیٰ سندھ

Comments
Loading...