دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب
آج دوپہر 1 سے 2 بجے تک احتجاج شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع
دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب
اسلام آباد : جیسا کے جے یو آئی ایف کے صدر جناب مولانا فضل الرحمن نے آج احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان مزاکرات ناکام ہونے کے باوجود بھی آج صبح پی ڈی ایم کے رضا کار اور کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس ان کو روکنے میں ناکام ہوگئ۔ انصار السلام، ن لیگ کے کارکنان اور رضا کار اس میں شامل ہیں۔
پی ڈی ایم کے کارکنان سرینا چوک پہنچنے کے بعد انہوں نے گیٹ پہلانگ کر دروازے کو کھول دیا اور ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔ ان کارکنان کے ساتھ ایک بڑا کنٹینر بھی تھا وہ بھی ریڈ زون میں داخل ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 1 سے 2 کے درمیان باقائدہ احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا جائے گا۔ بھاری تعداد میں لوگ زیڈ زون اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔