نارتھ ناظم آباد میں ایس بی سی اے کراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ایس بی سی اے کراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں نارے بازی۔
نارتھ ناظم آباد میں ایس بی سی اے کراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر غیر قانونی تجاویزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے یہ آپریشن صرف کاروبار والی جگہ کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے آج دوپہر ایم کیو ایم پاکستان کے علاقائی اور ٹاون عہدے داروں کے ساتھ ساتھ دوکانداروں نے نارتھ ناظم آباد بلاک اے دلپسند کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
وہاں موجود دوکانداروں کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کی ٹیم ہمارے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ 40 سال سے یہ دوکانیں موجود ہیں اور ان کو آج یاد آرہا ہے کہ صحیح نہیں بنی ہوئی ہے۔ لوگ آکر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہمارے پاس کام کرنے والوں کو ڈراتے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے فیصل شیرازی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نارتھ ناظم آباد نہیں بلکہ پورے کراچی کی بات کررہا ہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول اور ڈپٹی کنوینئر مصطفی کمال کی جانب سے یہ ترجمانی کررہا ہوں۔ پورشن مافیا جتنی بھی بنی ہوئی ہے اس پر تو جائیں اور اس کو تو توڑ کردیکھا دیں۔ وہاں سے یہ لوگ کھربوں روپے لے کرجارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیچارے غریب لوگ اپنا کاروبار یہاں کررہے ہیں مجھے بتایا جائے کہ یہاں کون سے جگہ غیر قانونی ہے۔ ایس بی سی اے کا جہاں دل چاہے وہاں پر وہ توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔ اب وہ دہشت گردی ختم، ایس بی سی اے اپنے آپ کو لگام دے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ عوام سڑک پر آگئی تو پھر اچھا نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کے لئے ہمیں احتجاج کرنا پڑے یا سڑک کو بند کرنا پڑے ایم کیو ایم پورے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کوئی بھی کام نہیں ہونے دے گی۔ انشاللہ ایم کیو ایم پاکستان اپنی عوام کے بیچ میں کھڑی ہے۔
آکر میں انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے پہلے پورشن کو توڑے اس کے بعد میں اس کو خود توڑتا ہوں۔